جمہوریت کی بقاء اور تحفظ کیلئے تمام قوتیں متحد ہو جائیں،احمد سعید

جمہوریت کی بقاء اور تحفظ کیلئے تمام قوتیں متحد ہو جائیں،احمد سعید

  


لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بقاء اور تحفظ کے لئے تمام جمہوری قوتیں متحد ہو جائیں شہید بے نظیر بھٹو نے ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے جمہوری نظام کے استحکام اور مضبوطی کے لئے مشترکہ پیش قدمی کرنے کا پیغام دیاہے ،پیپلزپارٹی کی اس کوشش کی وجہ سے آج سیاسی جماعتیں بالغ نظر ہوچکی ہیں

اور عمران خان تنہائی کا شکار ہیں ،پہلے خورشیدشاہ اور اب آصف علی زرداری تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر چلنے کا کہہ رہے ہیں ،آصف علی زرداری کی لاہور میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں جمہوری نظام کے تسلسل قائم رکھنے کے لئے ہیں،پیپلزپارٹی جمہوری نظام کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے او ر اب دوسری جماعتیں بھی اس جمہوریت کے لئے اپنا کردار ادا کریں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -