غربت سے نفرت اور اشرافیہ کا ساتھ دے کر انقلاب نہیں آتا،راشدہ یعقوب
لاہور(لیڈی رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان کے دائیں بائیں اشرافیہ سے تعلق رکھنے والے افراد کھڑے ہیں وہ نہ جانے کس اشرافیہ کے خلاف تقاریر کررہے ہیں غریب سے نفرت اور اسے نظر انداز کر کے اشرافیہ کے ساتھ کھڑے ہو کر انقلاب نہیں لایا جا سکتاوہ لوگ جو دھرنا دے رہے ہیں انہیں مزدور کے پسینے سے بو آتی ہے اور وہ اشرافیہ کو گلے لگا کر انقلاب لانے کے خواہشمند ہیں انہوں نے کہاکہ میری اپیل ہے کہ ابھی بھی وقت ہاتھ سے نہیں نکلا ،ہم سب کو مل کر ملک کو آگے لے کر جانا ہے دھرنا دینے والے ہوش کے ناخن لیں اور اپنے گریبانوں میں جھانکیں ،ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے یہی راستہ ہے جس پر چل کر پاکستا ن کو دوبارہ عزت و توقیر دلائی جا سکتی ہے آج خود ساختہ بحران پیدا کیا جا رہاہے جس کی وجہ سے ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ اور سہانے خواب کی تعبیر میں مشکل پیش آرہی ہے