ریونیو سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر میاں مخدوم سخت علیل، دعائے صحت کی اپیل

ریونیو سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر میاں مخدوم سخت علیل، دعائے صحت کی اپیل
ریونیو سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر میاں مخدوم سخت علیل، دعائے صحت کی اپیل
کیپشن: sader

  

لاہور(اپنے نمائندے سے) ریونیو سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر میاں مخدوم ہارٹ اٹیک ہونے سے پنجاب کارڈیالوجی ہسپتال میں داخل ، ملازمین اور بورڈ آف ریونیو کے سینئر ممبران کی جانب سے بھی خصوصی دعائیں کروائی گئیں،مزید معلوم ہوا ہے کہ بورڈ آف ریونیو پنجاب ادارہ میں شاہین گروپ کے نامزدصدر میاں مخدوم کو گزشتہ روز اچانک کھانے کے بعد ہارٹ اٹیک ہو گیا جس پر قریبی دوستوں نے فوری طورپر پنجاب کارڈیالوجی ہسپتال میں داخل کروا دیا ،میاں مخدوم کی صحت یابی کےلئے ملازمین کی طرف سے خصوصی دعائیں کروائی گئیں جبکہ بورڈ آف ریونیو پنجاب میں سیکرٹری ریونیو سمیت تمام سینئر ممبران کی جانب سے میاں مخدوم کی صحت یابی کےلئے خصوصی دعائیں کروائی گئیں ۔

آخری اطلاعات کے مطابق میاں مخدوم حسین کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوچکی ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -