چین کے تعاون سے جاری ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ،شہباز شریف

چین کے تعاون سے جاری ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا ...

  

                              لاہور(پ ر ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اور چین کے سفیر سن ویڈونگ کی اسلام آبادمیں ملاقات ہوئی -اس موقع پر وزیراعلیٰ نے چین کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں چین کے تعاون سے جاری ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والو ں کو ناکامی کا سامنا کرناپڑا ہے- چین کے تعاون سے پاکستان میں توانائی اور دیگر شعبوںمیں سفر جاری رہے گا -انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے دور میں پاک چین دوستی کے نئے باب کا آغاز ہوا ہے او ردونوں ملکوں کے درمیان تعلقات سود مند معاشی روابط میں تبدیل ہو چکے ہیں -وزیراعلیٰ نے چینی سفیر کو چین کے 65 دیں یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی اس موقع پر چین کے سفیر سن ویڈنگ نے کہا کہ جو لوگ پاک چین تعاون نہیں دیکھنا چاہتے ، انہیں مایوسی ہو گی - وزیراعلیٰ نے چین کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی-

شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -