بلوچستان میں فورسز پر حملوں میں ملوث85شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دئیے

بلوچستان میں فورسز پر حملوں میں ملوث85شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دئیے

  

کوئٹہ(اے اےن اےن)بلوچستان میں فورسز پر حملوں میں ملوث85شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دئیے، دھماکہ خیز مواد ¾ ایمونیشن ¾ رائفلیں اور بارودی سرنگیں تقریب میں آئی جی ایف بلوچستان کے حوالے کی گئیں۔ ایف سی بلوچستان کے ترجمان خان واسع کی طرف سے میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں 85 شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ۔ یہ لوگ ڈیرہ بگٹی اور صوبے کے دیگر علاقوں میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے انہوں نے ایک تقریب کے دوران ہتھیار آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کے سامنے پیش کئے ہیں ۔ تقریب میں قبائلی عمائدین اور اعلی حکام نے بھی شرکت کی ۔ شدت پسندوں نے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد ¾ ایمونیشن ¾ رائفلیں اور بارودی سرنگیں ایف سی کے حوالے کی ہیں اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کرکے ملک کے مفید شہری کے طور پر کام کرینگے ۔ ہتھیار ڈالنے والوں نے ایف سی حکام اور عمائدین کو یقین دلایا کہ وہ آئندہ کسی بھی ریاست مخالف سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے ۔ حکام نے ہتھیار ڈالنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے مخصوص پیکیج کے ذریعے امداد کا اعلان کیا ہے ۔

ہتھیار ڈال دئیے

مزید :

صفحہ اول -