لاہور ہائیکورٹ بارکے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہو گی

لاہور ہائیکورٹ بارکے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہو گی

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر” سیاسی انصاف ، بنیادی انسانی حقوق اور آئین پاکستان “کے موضوع پر آل پارٹیز کانفرنس کل بروز بدھ صبح 10:00بجے مقامی ہوٹل میں منعقد کر رہی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کی طرف سے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو دعوت دی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شفقت محمود چوہان کے مطابق کانفرنس میں اب تک جن سیاسی قائدین اپنی شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے ان میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر راجہ ظفر الحق،وفاقی وزیر احسن اقبال ،جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن،جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ، مسلم لیگ( ق) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید ، ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ،اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین شامل ہیں۔

آل پارٹیز کانفرنس

مزید :

علاقائی -