ایچی سن بورڈ آف گورنرزکیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

ایچی سن بورڈ آف گورنرزکیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی )عدالتی احکامات کی مبینہ خلاف ورزی پرایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست سارہ خان نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز نے بیرون شہر سے آنے والے طلباءکے داخلوں پر غیر قانونی طور پر پابندی عائد کی اور انہیں تعلیم کے حق سے محروم کر دیا۔عدالت عالیہ نے متاثرہ طلبا کا موقف سننے کے لئے بورڈ آف گورنرز کو شکایات کافیصلہ کرنے کی ہدیت کر رکھی ہے مگر کئی ہفتے گزرنے کے باوجود عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کیا جا رہا۔
ایچی سن بورڈ

مزید :

علاقائی -