بہاولپور :(ن)لیگ کے رکن قومی اسمبلی دیوان عاشق نااہل قرار

بہاولپور :(ن)لیگ کے رکن قومی اسمبلی دیوان عاشق نااہل قرار

  

 بہاولپور(آن لائن) بہاولپور کے الیکشن ٹربیونلز نے (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی دیوان عاشق بخاری کو نااہل قرار دے دیا ۔ این اے 153پر ضمنی انتخابات کرانے کا حکم ۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دیوان عاشق بخاری کی کامیابی کو پیپلز پارٹی کے امیدوار رانا قاسم خان نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ دیوان عاشق بخاری نے جعلی ڈگری جمع کرائی ہے وہ آئین کے آرٹیکل 62,63پر پورا نہیں اترتے انہوں نے عدالت سے جھوٹ بولا ہے لہذا صادق امین نہیں رہے انہیں نااہل قرار دیا جائے جس پر الیکشن ٹربیونل نے عاشق بخاری کو نااہل قرار دیتے ہوئے حلقہ این اے 153 سے ضمنی انتخابات دوبارہ کرانے کا حکم دے دیا ہے

مزید :

علاقائی -