گنگا رام ہسپتال کی سٹرلائزیشن مشین کو قبضے میں لینے کیخلاف درخواست پر ایف بی آر اور کلکٹر کسٹمز لاہور سے جواب طلب

گنگا رام ہسپتال کی سٹرلائزیشن مشین کو قبضے میں لینے کیخلاف درخواست پر ایف بی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے گنگا رام ہسپتال کی سٹرلائزیشن مشین کو قبضے میں لینے کے خلاف درخواست پر ایف بی آر اور کلکٹر کسٹمز لاہور سے 3 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے گنگارام ہسپتال کی طرف سے دائر درخواست پر ساعت شروع کی تو درخواست گزار کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ ہسپتال نے نیورو سرجری کے مریضو ں کیلئے بیرون ملک سے سٹرلائزیشن مشین درآمد کی گئی مگر محکمہ کسٹمز نے ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی کی بنا پر مشین کو اپنے قبضے میں لے لیا، مریضوں کیلئے منگوائی گئی مشینوں پر ایکسائز ڈیوٹی یا ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا، درخواست گزار کے مطابق مشین قبضے میں لینے کی وجہ سے مریض بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، انہوں نے استدعا کی کلکٹر کسٹمز لاہور کو فوری طو پر مشین ہسپتال کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے۔
مشین ،قبضہ

مزید :

علاقائی -