عوام نے گھروں سے باہر نکل کر حکمرانوں کو مسترد کردیا ،اعجازچودھری

عوام نے گھروں سے باہر نکل کر حکمرانوں کو مسترد کردیا ،اعجازچودھری

  

لاہور ( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا کہ مینارِپاکستان کے سائے تلے پی ٹی آئی کے تاریخی جلسے نے شریف برادران اور ان کے حواریوں کے ہوش گم کر دیئے ہیں ،پی ٹی آئی کے بڑے بڑے جلسوں نے ثابت کردیا ہے کہ عوام نوازشریف کے ساتھ نہیں عمران خان کے ساتھ ہے ، لاہور کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کے بعد (ن) لیگ کے حواریوں کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے ، دوتہائی اکثریت کا دعوی کرنے والی جماعت (ن) لیگ عوام سے منہ چھپاتی پھر رہی ہے ، انہوں نے کہاکہ لاہور کی عوام نے لاکھوں کی تعداد میں اپنے گھروں سے باہر نکل کر موجودہ حکمرانوں کو مسترد کردیا ہے ،لاہور (ن) لیگ کا نہیں بلکہ تحریک انصاف کا قلعہ بن چکا ہے ، کل کے جلسے نے (ن) لیگ کے غبارے سے عوا م نکال دی ہے ،اب شہر لاہور (ن) لیگ کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے اور لاہور کی عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ہیں، انہوں نے کہاکہ عوام کے ٹھاٹھے مارتے ہوئے سمندر حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم تھا ، موجودہ جعلی حکومت عوام کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکی ، اب عوام کے مسائل دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں ،ملک کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے ،غیر ملکی قرضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو اہے ،بجلی کے بل ڈبل آ رہے ہیں سرکولرڈیٹ ادا کرنے باوجود نااہل حکومت لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں کر سکی ، پورے ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے ملک کی تباہی اور بربادی کی موجودہ اور سابقہ حکومتوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، لاہور سے اسلام آباد روانگی سے پہلے پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے، انہوں نے کہاکہ گو نواز گو کی تحریک پاکستان کے کونے کونے میں پھیل چکی ہے ، نوازشریف کے استعفےٰ تک پاکستان کے عوام چین سے نہیں بیٹھیںگے،

اعجازچودھری

مزید :

علاقائی -