لاہورہائیکورٹ ، گیٹ پرتلاشی کے دوران میاں بیوی کے قبضہ سے پسٹل برآمد

لاہورہائیکورٹ ، گیٹ پرتلاشی کے دوران میاں بیوی کے قبضہ سے پسٹل برآمد

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی+کرائم سیل ) لاہورہائیکورٹ کے گیٹ پرتلاشی کے دوران میاں بیوی کے قبضہ سے پسٹل اورگولیاں برآمد کرلی گئیں ۔لاہورہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ پر لیڈی کانسٹیبل نے خاتون کا بیگ کا چیک کیا تو اس کے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں ۔عابدہ نامی خاتون کے ہمراہ اس کے شوہر اسلم کوبھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔عدالتی سکیورٹی پر مامورڈی ایس پی سکیورٹی کاکہنا تھا کہ ملزمہ اور اسکا شوہر لو میرج کرنے والی اپنی بھانجی نادیہ کو قتل کرنے کی نیت سے ہائیکورٹ میں آئے تھے ۔جنہیںسکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے گرفتار کر لیا۔گرفتار خاتون عابدہ اور اسکے شوہر اسلم نے پولیس کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انکے پاس لائسنسی پسٹل موجود تھا جو انہوں نے اپنی حفاظت کے لئے رکھا تھا۔پولیس نے دونوں میاں بیوی کو تھانہ پرانی انارکلی پولیس کے حوالے کر دیا۔

پسٹل برآمد

مزید :

علاقائی -