جماعت اسلامی 21 نومبر کومینار پاکستان سے تکمیل پاکستان تحریک کا آغاز کرےگی

جماعت اسلامی 21 نومبر کومینار پاکستان سے تکمیل پاکستان تحریک کا آغاز کرےگی

  

لاہور(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی 21 تا23نومبر مینار پاکستان سے تکمیل پاکستان تحریک کا آغاز کرے گی ۔جس طرح تحریک پاکستان کیلئے مینار پاکستان کے سبزہ زار میںمسلمانان برصغیر نے قرار دار پاکستان منظور کی تھی اور صرف سات سال کے مختصر عرصہ میں پاکستان حاصل کرلیا تھا،قوم ایک بار پھر تکمیل پاکستان کیلئے اسی جذبہ سے آزادی کے مینارکے سائے میں جمع ہوگی اور پاکستان کوخوشحال اسلامی پاکستان بنانے کاعزم اور تجدید عہد کرے گی۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے اجتماع عام کے حوالے سے منصورہ میں منعقدہ میڈیا سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -