میرٹ سے ہٹ کر داخلے دینے کیخلاف وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو نوٹس

میرٹ سے ہٹ کر داخلے دینے کیخلاف وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو نوٹس

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے ایم فل کمپیوٹر سائنسز پروگرام میں مبینہ طورپرمیرٹ سے ہٹ کر اور منظور نظر طلباءکو داخلے دینے کے خلاف درخواست پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے طالب علم وقاص سلامت کی درخواست پر سماعت کی،د رخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کمپیوٹر سائنسز ڈیپارٹمنٹ نے ایم فل میں داخلوں کیلئے شیڈول کا اعلان کیا مگر انتظامیہ نے بدنیتی اور منظور نظر افراد کو نواز نے کیلئے شیڈول تبدیل کیا اور داخلے کیلئے درخواستیں دینے والے طلباءکو آگاہ کئے بغیر ہی بعض طلباءکو داخلے دیدیئے، درخواست گزار کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے داخلوں کیلئے انٹرویو کی شرط عائد نہیں کی گئی تھی مگر پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے کم نمبروں والے طالب علموں کو انٹرویو کے ذریعے ایڈجسٹ کر کے کرپشن کی گئی، انہوں نے استدعا کی کہ میرٹ کی خلاف ورزی پر ہونے والے داخلوں کو کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست گزار کو میرٹ کے مطابق ایم فل کمپیوٹر سائنس میں داخلہ دیا جائے، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 29اکتوبر تک ملتوی کر دی

وائس چانسلر

مزید :

علاقائی -