میپکو نے شاہ محمود قریشی کو گھر میں 6میٹر لگوانے پر نوٹس جاری کردیا

میپکو نے شاہ محمود قریشی کو گھر میں 6میٹر لگوانے پر نوٹس جاری کردیا

  

ملتان (اے این این)ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی( میپکو)نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گھر میں چھ میٹر لگوانے پر نوٹس جاری کردیا ۔میپکو کے ایکسیئن اکرم گجر نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے گھر میں چھ میٹر لگے ہوئے ہیں۔ قانون کے مطابق کسی گھر میں چھ میٹر نہیں لگائے جاسکتے ¾ایک میٹر لگ سکتا ہے ۔شاہ محمود قریشی کو نوٹس میں کہاگیاہے کہ پندرہ روز میں وضاحت کی جائے کہ چھ میٹر کیسے لگوائے ۔ایکسیئن نے کہاہے کہ میٹر لگانے والے واپڈا اہلکاروںکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 شاہ محمود قریشی

مزید :

علاقائی -