لاہور اور کراچی کے جلسوں نے ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کی ہے، عمر ڈار

لاہور اور کراچی کے جلسوں نے ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کی ہے، عمر ڈار
 لاہور اور کراچی کے جلسوں نے ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کی ہے، عمر ڈار
کیپشن: 1

  


سیالکوٹ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمر ڈارنے کہا ہے کہ کراچی اور لاہور کے کامیاب جلسوں نے ثابت کر دیا کہ عوام نیا پاکستان بنانے کیلئے پُرعزم ہیں اورچیئر مین تحریک انصاف عمر ان خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔عوام کا عمران خان کے جلسوں میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت اس بات کاکھلا ثبوت ہے کہ عوام اب تبدیلی چاہتے ہے لاہور اور کراچی کے جلسوں نے ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اورآئی ایس ایف کے نوجوانوں کو لاہور کے کامیاب جلسے کی مبارک باد دیتے ہوئے کیا ۔عمر ڈار کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ عوام حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہرکریں حکمران خوو ہی اقتدار چھوڑ دیں۔عوام پاکستان تحریک انصاف کے پرچم تلے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد اور پاکستان کے استحکام اور مظبوطی کیلئے گھروں سے نیا پاکستان بنانے کیلئے اکھٹاہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پر امن دھرنے کو دنیا کی تاریخ میں سنہرے خروف میں لکھاجائے گا اور اللہ کے فضل سے یہ دھرنا ثمر آور ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنے نے عوام میں بے انتہا شعور بیدار کر دیا ہے عوام اپنا حق پہچاننے لگے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب عوام ان حکمرانوں کا کڑااحتساب کرینگے ۔ اس موقع پر کارکنان نے کامیاب جلسے پر ایک دوسرے کو مبارک باد دی اور مٹھیاں تقسیم کی۔

مزید :

صفحہ آخر -