شہلہ رضا اور سینٹر سعید غنی کی پیپلز پارٹی لاہور کے کارکنان سے ملاقا تیں

شہلہ رضا اور سینٹر سعید غنی کی پیپلز پارٹی لاہور کے کارکنان سے ملاقا تیں

  


لاہور(شہزاد ملک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی سندھ کے ر ہنماؤں ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلہ رضا اور سینٹر سعید غنی نے پیپلز پارٹی لاہور کے کارکنان کے ساتھ براہ راست ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور ورکروں سے تجاویز بھی لینی شروع کردی ہیں اور کارکنوں کو یہ عندیہ دیا ہے کہ ان کی تجاویز پر اگر پارٹی عہدوں پر تبدیلیاں بھی کرنی پڑیں تو چےئرمین بلاول بھٹو اکتوبر کے آخر میں اپنے لاہور کے دورے پرکریں گے اور پارٹی کے اندر نئے خون اور نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع بھی دیں گے۔ گزشتہ روز سینٹر سعید غنی نے پیپلز پارٹی پنجاب آفس میں پنجاب تنظیم کے راہنماؤں اور پھر پیپلز پارٹی لاہور تنظیم کے فنانس سیکرٹری بیرسٹر عامر حسن شریف کے دفتر مال روڈ میں لاہور کے کارکنوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور تفصیل کے ساتھ ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ان ملاقاتوں میں لاہور کے کارکنوں نے سینٹر سعید غنی کو تجویز دی ہے کہ وہ پارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو کو ہماری طرف یہ یہ تجاویز دیں کہ پارٹی کے ساتھ منسلک ونگز کو فعال کیا جائے اور یوتھ پی ایس ایف کو پارٹی کے اہم عہدوں کے ساتھ ساتھ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے ٹکٹیں بھی دی جائیں اس وقت پارٹی کی طرف سے اس کے ذیلی ونگز اور یوتھ پی ایس ایف پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے جس کی وجہ سے وہ مایوس ہیں اور ادھر ادھر دیکھ رہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب آفس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے سینٹر سعید غنی سے کہا کہ اس وقت پارٹی کو نئے کون اور نئے ٹیلنٹ کی اشد ضرورت ہے یوتھ اور پی ایس ایف کو نظر انداز کیا جارہا ہے وہ زمانہ طالب علمی میں پارٹی کے ساتھ وابستگی شروع کرتے ہیں لیکن انہیں نہ تو پنجاب یا مرکز کی تنظیم میں کوئی عہدہ دیا جاتا ہے نہ ہی الیکشن لڑنے کے لئے ٹکٹیں دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے وہ مایوسی کا شکار ہیں ۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر عامر حسن کے دفتر میں کارکنوں کے ساتھ ملاقات کے دوران انسانی حقوق ونگ کے صدر نصیر احمد نے کہا کہ پارٹی کے ذیلی ونگز پارٹی کی اصل طاقت اور جان ہوتے ہیں لیکن ان ونگز کو ہر مرحلے پر نظر انداز کردیا جاتا ہے پارٹی کو چاہئے کہ وہ مستحق کارکنوں کے بچوں کو نوکریاں دیں ۔ذرائع کے مطابق شہلہ رضا نے بھی اتوار کے روز لاہور کا دورہ کیا اور خواتین کارکنوں کے ساتھ براہ راست ملاقاتیں کرکے ان کی تجاویز لیکر چیرمین تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی ہے اور کہا ہے کہ اکتوبر کے آخر میں چیرمین اپنے لاہور کے دورے میں ان پر عمل کریں گے ۔

ملاقا تیں

مزید :

علاقائی -