پیپلز پارٹی ,فاٹا کا اہم اجلاس، پارٹی کو متحرک اور فعال کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (پ ر )پاکستان پیپلز پارٹی فاٹا کا اہم اجلاس پیپلز پارٹی کے سنٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پی پی پی فاٹا کے صدر ملک وارث خان نے کی۔ اجلاس میں فاٹا میں پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی تنظیموں کو منظم کرنے پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ فاٹا میں پارٹی کو متحرک اور فعال کردار ادا کرنے کے لئے منظم کیا جائے گا۔ اجلاس میں پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں سابق صدر پاکستان کی پولیٹیکل سیکریٹری رخسانہ بنگش، ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری فوزیہ حبیب، پیپلز پارٹی فاٹا کے جنرل سیکریٹری مرزا خان جہادی، خیبرپختونخواہ کے جنرل سیکریٹری ہمایوں اختر، سابق ایم این اے سید اخوندزادہ چٹان سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
اجلاس