”بہتر ہے کچھ عرصہ عوام میں نہ جائیں“اعتزاز احسن کا حکومتی اراکین کو مشورہ
لاہور(نامہ نگار خصوصی ) پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ گونواز گو کا نعرہ نواز شریف کا پیچھا کرتا رہے گا، اس نعرے میں اب تبدیلی کا رنگ نظر آتا ہے، بہترہوگاکہ وزیر اعظم اور حکومتی اراکین کچھ عرصہ کیلئے عوامی حلقوں میں نہ جائیں۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر چودھری اعتزاز احسن نے کہا کہ گونوازگوکانعرہ نوازشریف کاہمیشہ پیچھاکرتارہےگا، نوازشریف کوکچھ عرصہ کےلئے عوامی حلقوں میں نہیں جاناچاہیے، دھرناسے حکومت کوکچھ اثرنہیں ہوگا،جلسے دوچاردن کے ہوتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اب گونوازگوکے نعرے میں تبدیلی کارنگ نظرآتاہے، جونعرہ وزیراعظم کے سامنے لگناشروع ہوجا ئے وہ ضرورکوئی رنگ لائےگا۔