ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی ریلوے کے عہدے کیلئے آج دوبارہ انٹرویو ہونگے

ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی ریلوے کے عہدے کیلئے آج دوبارہ انٹرویو ہونگے

  


لاہو ر(سٹا ف رپورٹر) ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدے پر تعیناتی کے لئے امیدواروں سے آج دوبارہ انٹرویو ہونگے ۔وفاقی وزیرریلوے ،جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ،چیئر مین پرسن اور جنرل منیجر آپریشنز امیدواروں کے انٹرویو کریں گے ۔بتایا گیا کہ ریلوے میں شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی قائم ہے مگر اس شعبہ نے مثبت رفتار سے ترقی نہیں کی جس کی بڑی بنیاد ی وجہ اس عہدے پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کوئی انجینئر تعینات نہیں کیا تاہم اب وزارت ریلوے نے اس عہدے پر باقاعدہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ماہر انجینئر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں 25امیدواروں نے درخواستیں دیں جن میں سے سکروٹنی کرتے ہوئے پانچ امیدواروں کو انٹرویو کے لئے کال کیا گیااور ہفتہ کے روز انٹرویو بھی کئے گئے مگر حیران کن بات یہ ہے کہ اتنے اہم تکنیکی عہدے پر تعیناتی کے لئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،چیئر پرسن پروین آغا اور جنر ل منیجر آپریشنز جاوید انور بوبک نے انٹرویو کئے جو ٹیکنالوجی کے بارے میں بنیادی نکات سے بھی واقفیت نہیں رکھتے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عہدے پر تعیناتی کے لئے ماہرٹیکنالوجی کو انٹرویو کرنے چاہیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے علم سے محروم افراد کو انٹرویو لینے سے گریز کرنا چاہیے اگر یہ لوگ انٹرویو کریں گے تو اس عہدے پر تعیناتی کے عمل پر شکوک و شبہات جنم لیں گے۔

انٹرویو

مزید :

علاقائی -