جاوید کیانی پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

جاوید کیانی پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب
جاوید کیانی پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) جاوید کیانی پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں، گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس عام میں موجود ممبران کی اکثریت نے سینئر رہنما کے حق میں فیصلہ دیا۔ دیگر عہدیداروں میں چوہدری محمد اسلم اور محمد شکیل ایگزیکٹو ممبرجبکہ مرکز میں پنجاب کی نمائندگی کیلئے اکرام الحق کا چناﺅ کیا گیا۔نو منتخب چیئرمین جاوید کیانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کرشنگ سیزن سے قبل حکومت سے چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت حاصل کرنا اوّلین ترجیح ہوگی جبکہ وزارت تجارت اور وزارت خزانہ کو چینی کی درآمد پرڈیوٹی عائد کرنے کی درخواست بھی کریں گے تاکہ کسانوںاور شوگر انڈسٹری کا تحفظ ہو سکے اور کسانوں کی ادائیگیوں میں تعطل پیدا نہ ہو۔ بھارت نے حال ہی میںچینی پر 25فیصد درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔تاکہ بین الاقوامی مارکیٹ سے سستی چینی بھارت نہ جائے۔نو منتخب چیئرمین نے ممبران کو یقین دلایا کہ انڈسٹری کو جن مسائل کا سامنا ہے ان کے حل کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔انہوںنے اپنے پیغام میںاس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ذمہ داری اور محنت سے کام کریں گے ۔ایسوسی ایشن کے دیگر ممبران کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہیں جاوید کیانی کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے جنہوں نے ماضی میں بھی اپنی تمام تر صلاحیت کے ساتھ ایسوسی ایشن کی خدمت کی ہے۔ممبران کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر شوگر انڈسٹری کے مسائل جاوید کیانی کی قیادت جلد حل ہوں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -