عمران خان فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثر ین کیلئے امدادی سامان کے10ٹرک روانہ

عمران خان فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثر ین کیلئے امدادی سامان کے10ٹرک ...

  


لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن کی ہدایت پرگلبرگ مین بلیوارڈ کے قریب قائم کردہ مرکزی امدادی کیمپ سے عمران خان فاؤنڈیشن کی جانب سے ملتان ، مظفر گڑھ، شجاع آباد ، جلال پیر والا، علی پور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سیلاب سے متاثر ین کے لئے امدادی سامان کے دس ٹرک روانہ کئے ، پیر کے روز عمران خان کی بہن علیمہ خان،حامد زمان ،اسفندیار قصوری اور ڈائریکٹر مارکیٹنگIKFعابد حسین کی نگرانی میں سیلاب سے متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ کیا گیاجس کی مالیت تقریبا 50 لاکھ سے زائد ہے اس سامان میں 2250 خاندانوں کے لئے ایک مہینے کا راشن جس میں آٹا ،چینی ، چائے ، دالیں ، دودھ سمیت دیگرروزمرہ استعمال کی اشیاء شامل ہیں، امدادی سامان روانگی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان ،حامد زمان اور عابدحسین نے کہاکہ ہم اس مشکل کی گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ بہن ، بھائیوں کی مدد کے لئے عمران خان فاؤنڈیشن کے رضاکار دن رات کوشاں ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -