بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ پھر شروع ‘صنعتی پہیہ جام

بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ پھر شروع ‘صنعتی پہیہ جام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں ہفتہ وار تعطیل کے بعد معمول کی سرگرمیاں شروع ہونے سے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا جس نے لوگوں کی جینا محال اور صنعتی پہیہ تقریبا ٹھپ رکھا ۔ ہزاروں مزدور بے روز گار رہے ۔ بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث شارٹ فال ایک بار پھر بڑھ کر ساڑھے چھ ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا ۔ شارٹ فال میں اضافہ کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا اور دورانیہ بڑھا کر بیس گھنٹے تک بڑھا دیا گیا ۔ گزشتہ روز شہروں میں چودہ گھٹنے اور دیہی علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھٹنے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ مرمت کے نام پر بجلی کی بندش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا گیا تقریبا تمام سب ڈویژنوں میں ایک ایک فیڈر چھ سے آٹھ گھنٹے کے لئے بند رکھا گیا ۔ بار بار لوڈ شیڈنگ سے کئی علاقوں میں پانی کی بھی قلت ہو گئی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 18850 میگا وا ٹ جبکہ پیداوار 12310 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 6540 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

مزید :

صفحہ آخر -