قربانی کے جانور انتہائی مہنگے، خریدارمنڈیوں کے چکر لگانے پر مجبور

قربانی کے جانور انتہائی مہنگے، خریدارمنڈیوں کے چکر لگانے پر مجبور

  

لاہور ( وقائع نگار )عید قر بان قریب آنے کے باوجو د صو بائی دارالحکومت کے شہری بکر منڈیو ں میں جانوروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ابھی تک جانور خرید نہیں سکے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی منڈیوں میں دور دراز سے جانور لائے گئے ہیں جہاں جانوروں اور بیوپاریوں کی تعداد زیادہ ہے تاہم خریدار انتہائی کم تعداد میں آرہے ہیں جس کی بڑی وجہ جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ ہے ۔ جانوروں کی منڈیاںشاہ پور کانجراں ، سگیاں پل ،کماہاں،جوہرٹاﺅن اور دیگر علاقوں میں قربانی کیلئے بڑی تعداد میں جانور لائے گئے ہیں بعض بیوپاری شہر کی سڑکوں،بازاروں اور گلی محلو ں پر جانور لے کر فروخت کر رہے ہیں جبکہ خوبصورت اور خصوصی طور پر پائے جانے والے جانوروں کی بڑھ چڑھ کر قیمتیں بتائی جاتی ہیں جنہیں شوقین حضرات معمولی بحث کے بعد خرید لیتے ہیں ۔لا ہور میں بیلوںکی سب سے بڑی اور خو بصورت جوڑی بلو اور ہیرا نے دھو م مچا ررکھی ہے جو اپنے قد کا ٹھ اور خو بصورتی کی وجہ سے شہریو ں کی بڑی تعداد ان کو دیکھنے آ رہی ہے بلو اور ہیرا کے مالک نے جوڑی کی قیمت 50لا کھ روپے فائنل مقررکی ہے ۔دوسری جانب تنخواہ دار اور درمیانے طبقے کے افراد بھی منڈیوں کے چکر کاٹ رہے ہیں تاکہ مناسب قیمت میں کوئی جانور خریدا جا سکے۔

مزید :

صفحہ آخر -