جی سی یونیورسٹی کا پانچواں کانووکیشن، 74طلباءنے گولڈ میڈلز حاصل کئے
فیصل آباد (بیورورپورٹ ) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں پانچواں کانووکیشن گذشتہ روزمنعقد ہوا جس کی صدارت گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کی جو اس یونیورسٹی کے سابق طالب علم بھی رہے ہیں اس موقع پر انہوں نے نو تعمیر شدہ اکیڈمک بلاک کا افتتاح بھی کیا عطائے تقسیم اسناد کی تقریب کا انعقاد جی سی یونیورسٹی کی ہاکی گراﺅنڈ میں ہوا سٹیج پر جی سی یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر محمد شہباز عارف، ٹریثرر چوہدری غلام نبی، ممبر سنڈیکیٹ الیاس انصاری ، ممبر سنڈیکیٹ چوہدری محمدرفیق، ممبر سنڈیکیٹ انجم نواز چیمہ بھی موجود تھے وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور یونیورسٹی کی تاریخ، خدمات اور کارکردگی کے حوالے سے کی اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے یونیورسٹی کی طرف سے آئی ڈی پیز کیلئے 38لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا اس کانووکیشن میں 74طلباءنے گولڈ میڈلز حاصل کئے جن کا تعلق ایم اے، ایم ایس سی، بی اے، بی ایس سی اور بی کام سے تھا ،73طلباءنے دوسری پوزیشن کیلئے سلور میڈلز وصول پائے جبکہ 70طلباءجنہوں نے تیسری پوزیشن پائی انہوں نے کانسی کے تمغے حاصل کئے ، پی ایچ ڈی سکالرز کی تعداد23تھی۔ 2700طلباء نے کانووکیشن میں رجسٹریشن کروائی ۔ کنٹرولر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کشور ناہید رانا نے یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے معیاراورکارکردگی کے حوالے سے اظہار خیال کیا گورنر پنجاب نے اپنے صدارتی خطبے میں اسناد پانے والے طلباءکو مبارکباد دی تقریب میں شہر کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی اور تقریب کے وقار میں اضافے کا باعث بنے ۔