جی سی یونیورسٹی کانووکیشن، نوجوان سیکورٹی حصار توڑ کر اسٹیج پر پہنچ گیا

جی سی یونیورسٹی کانووکیشن، نوجوان سیکورٹی حصار توڑ کر اسٹیج پر پہنچ گیا

  

فیصل آباد(بیورورپورٹ)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں گورنر پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے 5ویں کانووکیشن کے دوران ایم اے انگلش میں داخلہ لینے کا خواہش مند چک نمبر696گ ب پیر محل کا نوجوان انیس علی بالآخر اسٹیج پر گورنر پنجاب کے سامنے پہنچنے میں کامیاب ہو گیا تاہم سیکورٹی سٹاف نے اسے دبوچ لیا اور تقریبا نصف درجن سیکورٹی گارڈ اسے کھینچ کر لے گئے تاہم گورنر نے اسے اپنے پاس بلا کر اس کا مسئلہ سنا اور اسے انتظامیہ کو حل کرنے کیلئے بھی کہا اور اس کا فون نمبر بھی لے لیا بعدازاں سیکورٹی گارڈ اسے باہر لے گئے۔ انیس احمد کا موقف تھا کہ وہ داخلہ فارم جمع کروانے کیلئے دو روز سے چکر لگا رہا تھا ،اور گورنر چوہدری محمد سرور کو شکایت کرنا چاہ رہا تھا دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف ہے کہ یونیورسٹی نے ایک روز قبل ہی داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی تھی اس لئے وہ ایک روز بعد بھی فارم جمع کروا سکتا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -