خیبر ایجنسی ، دہشتگردوں کے ٹھکانے پر دھماکہ ، 5 ہلاک ،4 زخمی
خیبر ایجنسی(اے این این) خیبر ایجنسی میں وادی تیراہ کے علاقے راج گل میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر دھماکہ،5 ہلاک ،4 زخمی۔زخمی دہشت گردوں کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے راج گل میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانے پر زور داردھماکہ ہوا جس میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اورکزئی ایجنسی سے ہے۔دھماکے میں زخمی ہونے والوں چار دہشت گردوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔
دھماکہ