یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، اوگرانے سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی

یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، اوگرانے سمری وزارت ...

  

اسلام آباد(اے این این) یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان،اوگرا نے سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی۔پٹرول کی قیمت2.60 ،ہائی سپیڈ ڈیزل77 پیسے،ایچ او بی سی3 روپے،لائٹ ڈیزل1.53 پیسے،مٹی کا تیل1.76 پیسے فی لٹرکمی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی بیرل آئل کی قیمت90 ڈالر ہوچکی جس کا اثر پاکستان کی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔ یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے

مزید :

صفحہ اول -