حکومت کا تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے نئی ٹیم بنانے کا فیصلہ

حکومت کا تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے نئی ٹیم بنانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(آن لائن)مسلم لیگ(ن)نے تحریک انصاف سے مذکرات کے لیے ایک نئی مذکراتی ٹیم میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے حکومت سے مذکرات کے ساتھ ساتھ اپنے جلسوں کو بھی جاری رکھنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ‘ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی جانب سے اس مرتبہ مذکرات کا ٹاسک وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کو دیا گیا ہے جو کہ مذکرات کے لیے ٹیم کا انتخاب کریں گے اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف آئندہ چند روزمیں عمران خان سے براہ راست رابط کریں ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے اس سلسلہ میں اپنے قریبی رفقاءسے مشاورت کی جاری ہے اور امکان ہے کہ آنے والے چند دنوں میں وزیراعظم نوازشریف عمران خان سے براہ راست رابط کرکے انہیں دوبارہ مذکرات کی دعوت دیں ‘دوسری جانب تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے تحریک انصاف کی کور کمیٹی مذکرات کے حق میں ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ جلسوں اور دھرنوں کو بھی جاری رکھا جائے گا‘تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے ضلعی تنظیموں کو ہر ضلع کی سطح پر دھرنے شروع کرنے کے حوالے سے تجاویزطلب کرلی ہیں -

مزید :

صفحہ اول -