شیخ رشید اصل میں بٹ ہیں ،جاوید ہاشمی، ہاشمی بتائیں وہ مخدوم کیسے بنے ،شیخ رشید

شیخ رشید اصل میں بٹ ہیں ،جاوید ہاشمی، ہاشمی بتائیں وہ مخدوم کیسے بنے ،شیخ ...
شیخ رشید اصل میں بٹ ہیں ،جاوید ہاشمی، ہاشمی بتائیں وہ مخدوم کیسے بنے ،شیخ رشید

  

  ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے معذول صدر جاوید ہاشمی نے انکشاف کیاہے کہ شیخ رشید بھی اصل میں بٹ ہیں لیکن شرم کے مارے بٹ نہیں لکھتے ، تین بھائی بٹ ہوں تو چوتھا شیخ کےسے ہوسکتا ہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کاکہناتھاکہ ان کا نواز شریف یا کسی اور جماعت سے تعلق نہیں ، ضمنی الیکشن سے جمہوریت کی راہ متعین ہوگی ، نئی راہیں کھلیں گی۔ان کاکہناتھاکہ شیخ رشید کو ان کی والدہ بھی رشید بٹ کہتی تھیں ، طاہرالقادری اورعمران خان میں کوئی فرق نہیں ، دونوں قوم کو اپنا ایجنڈاتو بتائیں ، خان صاحب نے سیاست کو کھیل تماشہ بنادیا۔دوسری طرف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں اور میرے باپ دادا شیخ ہیں، جاوید ہاشمی کی طرح نئے مخدوم نہیں بنے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے جاوید ہاشمی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاوید ہاشمی الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں اس لئے اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں، میرے باپ دادا بھی شیخ تھے، ہاشمی کی طرح مخدوم نہیں بنا۔ انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے اپنے نام کے ساتھ ابھی مخدوم لکھنا شروع کیا ہے، وہ بتائیں کہ وہ مخدوم کیسے بنے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جاوید ہاشمی کی ذہنی حالت کیلئے دعا ہی کر سکتے ہیں، مجھے ملتان کی الیکشن کمپین میں حصہ لینے پر مجبور نہ کریں۔ جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ جاوید ہاشمی آپ کو بٹ کیوں کہتے ہیں تو شیخ رشید نے کہا کہ ”باپ میرا ہے یا جاوید ہاشمی کا“ میں 60 سال کی عمر میں اپنا باپ بدلوں گا؟

جاوےد ہاشمی

مزید :

صفحہ اول -