وارڈن کو گاڑی کی ٹکر مارنے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

وارڈن کو گاڑی کی ٹکر مارنے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

  


لاہور(کرائم سیل )تھانہ فیصل ٹاؤن پولیس نے وارڈن کو گاڑی کی ٹکر مارنے اور تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر ایس پی صدرنِدا عمر چٹھہ اور ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن فوری موقع پر پہنچ گئے انہوں نے اپنی نگرانی میں وارڈن کو طبی امداد فراہم کروائی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ملزمان جاوید اور ثاقب نے رانگ پارکنگ سے منع کرنے والے ٹریفک وارڈن فیصل کو گاڑی کی ٹکر مارکر زخمی کر دیااورتشدد کر کے فرار ہونے لگے جس پر شہریوں نے دونوں کو پکڑ لیا۔ بعد ازاں ملزمان جاوید اور ثاقب کے خلاف تھانہ فیصل ٹاؤن میں مقدمہ درج کروادیا گیا۔ سی ٹی او نے کہا کہ قانون شکنی اور بدتمیزی کرنے والے ہرگز کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وارڈن عوام کی خدمت اور مدد کیلئے سڑکوں پر موسم کی پرواہ کئے بغیر ڈیوٹی کرتے ہیں۔ شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ وارڈنز کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

مزید :

علاقائی -