ٹرین سے ٹکرانے کے با عث کار تبا ہ ، کار ڈرائیور زخمی حا لت میں فرار

ٹرین سے ٹکرانے کے با عث کار تبا ہ ، کار ڈرائیور زخمی حا لت میں فرار

  


لاہور(کرائم سیل)شاہدرہ ٹا ؤن کے علاقہ میں تیز رفتار کار ٹرین سے ٹکرانے کے با عث پو ری طرح تبا ہ ہو گئی جبکہ کار ڈرائیور زخمی حا لت میں فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا،ریلوے پو لیس نے عقیل نا می ڈرائیور کے خلاف مقد مہ درج کرلیا۔بتا یا گیا ہے کہ گز شتہ روز راولپنڈی سے کوئٹہ جا نے والی تیز رفتار ٹرین شا ہدرہ پھا ٹک نمبر 8سے گز ر رہی تھی کہ اچا نک پھاٹک کی دوسری جا نب سے عقیل نا می شخص نے اپنی گاڑی نمبر LEL,4252 پر پہلے نکلنے کی کوشش کی جس کے با عث ٹرین کی ٹکر سے گاڑی دور جا گری جبکہ ڈرائیور شدید زخمی حا لت میں فرار ہو گیا ۔پو لیس نے ٹرین ڈرائیور نور محمد کی درخواست پر عقیل نا می کار سوار کے خلاف مقد مہ درج کر تے ہو ئے کار کو اپنے قبضہ میں لینے کے بعد کارروائی کا آ غا ز کر دیا۔ ایس ایچ او شاہدرہ ٹا ؤن نے بتا یا کہ کار میں سوار ایک ہی شخص تھا جس کے خلاف ریلوے پو لیس نے مقد مہ درج کر لیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -