آتشزدگی سے متاثرہ 15ایمر جنسی سروس جلد بحال کر دی جائے گی

آتشزدگی سے متاثرہ 15ایمر جنسی سروس جلد بحال کر دی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور ( کرا ئم سیل ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ روز ایجرٹن روڈ پر ٹیلی فون ایکسچینج میں آگ لگنے کی وجہ سے 15ایمرجنسی سروس متاثر ہو گئی ہے جس کو جلد از جلدبحال کر دیا جائے گا۔شہری کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ تھانہ جات میں رابطہ کر سکتے ہیںیا شہر کے ہر چوک پر نصب شدہ بورڈ پر ایس ایچ او ،ڈی ایس پی اور ایس پی کے نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔اس سلسلہ میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر
حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو ہدایات جاری کیں اور ایس پی ہیڈ کواٹر کو 15ایمرجنسی سروس کی بحالی کے سلسلہ میں جلد از جلد کا م مکمل کرنے کا حکم دیا۔

مزید :

علاقائی -