یکہ ڈکیت گینگ کے سر غنہ سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ، ایک ملزم فرار

یکہ ڈکیت گینگ کے سر غنہ سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ، ایک ملزم فرار

  

لا ہور (کرا ئم سیل )گرین ٹاؤن پولیس نے گن پوائنٹ پر شہریوں سے رکشہ ، موٹرسائیکل،موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چھیننے کی وارداتوں میں ملوث یکہ ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت3 ملزموں کو گرفتارکرکے ان سے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے دوران لوٹا ہو ا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق سی سی پی او لاہو ر کیپٹن (ر) محمدامین وینس نے شہر میں ڈکیتی ، راہزنی اور دیگرجرائم کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر اعجاز شفیع ڈوگر کو ڈاکوؤں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کاحکم دیا۔ انہوں نے ڈی ایس پی ٹاؤن شپ عاطف حیات کی سربراہی میں ایس ایچ او گرین ٹاؤن احسان اشرف بٹ اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دے کروارداتوں میں ملوث ملزموں کو ٹریس کرنے کا ہدف دیا۔ پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاعات پر ریڈ کرکے یکہ ڈکیت گینگ کے سرغنہ عثمان عرف یکہ اور اس کے دو ساتھیوں شبیر اور عبدالغفور کو گرفتار کرکے ان سے مسروقہ2چنگ چی رکشہ، 2موٹر سائیکلیں، 20موبائل فونز ،4 لاکھ روپے نقدی، دیگر قیمتی اشیاء اورناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے جبکہ ملزموں کا چوتھا ساتھی امتیاز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

مزید :

علاقائی -