تیز رفتار ٹرک نے نو عمر لڑکےکو کچل کر شدید زخمی کر دیا، ڈرائیور ٹرک سمیت فرار

تیز رفتار ٹرک نے نو عمر لڑکےکو کچل کر شدید زخمی کر دیا، ڈرائیور ٹرک سمیت فرار

  

لاہور(کر ائم سیل)مومن پورہ روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے نوعمر لڑکے کو کچل کر زخمی کردیا ،ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہو جا نے میں کامیاب ہو گیا ،زخمی کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جا یا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا تی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق سلامت پورہ کے رہا ئشی محمد امیرکا 14سالہ بیٹا علی حیدر مومن پورہ روڈپرواقع فیکٹری میں کام کر تا ہے ۔گزشتہ روز وہ ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے کچل دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔جس کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جا یا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے ۔حیدر علی کے والد نے بتایا کہ میں بہت غریب ہوں ،میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ میرے بیٹے کو بہتر علاج مہیا کیا جا ئے تا کہ اس کی جان بچ سکے۔ 

مزید :

علاقائی -