تیز رفتار کار کی ٹکر سے ریڑھی بان شدید زخمی ،کار سوار گرفتار

تیز رفتار کار کی ٹکر سے ریڑھی بان شدید زخمی ،کار سوار گرفتار

  


لاہور(کر ایم سیل) مناواں کے علاقہ میں کار سوارنے ریڑھی بان کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا جس کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا ،جبکہ پولیس نے کار سوار کو حراست میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق مناواں کا رہائشی محنت کش عامر گدھا ریڑھی پر سوار جارہا تھا کہ سامنے سے

آنے والی تیز رفتار کار نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔ موقع پر موجود لو گوں نے اس کو فوری طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال پہنچا دیاجہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا تی ہے ۔زخمی عامر نے بتایا کہ وہ گھر کا واحد کفیل ہے ،اس کے زخمی ہونے کی وجہ سے گھر میں فاقے شروع ہو جا ئیں گے ،میر ا ہسپتال میں مناسب علاج نہیں ہو رہا ہے ۔ اعلیٰ حکام سے

اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے ۔جبکہ عامر کے کزن نے کہا کہ پولیس ملزمان سے مک مکا کر کے چھوڑ سکتی ہے ۔ہمیں انصاف دلا یا جا ئے ۔

مزید :

علاقائی -