شہریوں کا پولیس پرعدم اعتماد، پکڑے ہوئے ڈاکورینجرزکے حوالے کر دیئے

شہریوں کا پولیس پرعدم اعتماد، پکڑے ہوئے ڈاکورینجرزکے حوالے کر دیئے
شہریوں کا پولیس پرعدم اعتماد، پکڑے ہوئے ڈاکورینجرزکے حوالے کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہرقائد کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں شہریوں نے ڈکیتی اوردیگروارداتوں میں ملوث پکڑے گئے ڈاکوﺅں کو صلاح مشورے کے بعد رینجرز کے حوالے کردیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے شہریوں کا پولیس پرسے اعتمادختم ہوتا جارہا ہے جس کی تازہ مثال اورنگی ٹاﺅن کے علاقے فقیر کالونی میں دیکھنے میں آئی جہاں علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈکیتی میں ملوث گروہ کو گھیرے میں لےکرچارڈاکوﺅں کو پکڑ لیا جبکہ ملزمان کے مزید چار ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرارہوگئے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے علاقے میں ڈکیتیوں اور چھینا جھپٹی کی وارداتیں بڑھ گئی تھیں اورپولیس کا بارہا شکایات درج کرائیں گئیں لیکن کوئی معقول انتظام نہ کیا گیا اور انہیں خدشہ ہے کہ پولیس رشوت لے کر ملزمان کو چھوڑدے گی، اسی خدشے کے تحت ملزمان کو پولیس کے بجائے رینجرز کے حوالے کیا گیا۔