افغان امریکہ سلامتی معاہدے پر آج ( منگل )دستخط ہونگے
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان اور امریکا کے درمیان سلامتی کے مشترکہ سمجھوتے پر دستخط آج (بروز منگل)ہوں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سمجھوتے پر دستخط افغان صدارتی محل میں منعقدہ تقریب کے دوران کئے جائیں گے، تقریب میں امریکی نمائندگی جیمز کنگھم کریں گے، سمجھوتے پر دستخط کے بعد 10000 امریکی فوجی 2014ءکے بعد بھی افغانستان میں تعینات رہیں گے۔