ٹارگٹ کلر اور کالعدم تنظیم کے دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے

ٹارگٹ کلر اور کالعدم تنظیم کے دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے
 ٹارگٹ کلر اور کالعدم تنظیم کے دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے

  

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد کے مختلف علاقوں سے مبینہ ٹارگٹ کلر سمیت کالعدم تنظیم کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے نیو کراچی سے مبینہ ٹارگٹ کلر کامران عرف کمو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے، ایس ایس پی نعمان صدیقی کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر نے پولیس اہلکاراور سیاسی جماعت کے کارکنان سمیت 13افراد کو ٹارگٹ کر کے قتل جبکہ 8افراد کو زخمی کیا تھا ، ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی تھی ۔ دوسری جانب سی آئی ڈی کے انویسٹی گیشن ونگ سے رضویہ میں چھاپہ مارکر کالعدم تنظیم کے دو ملزمان قمر اور شبیہ کو گرفتار کر لیا ہے ، مظہر مشوانی کے مطابق ملزمان قتل اور اقدام قتل کی 7وارداتوں میں مطلوب تھے۔

مزید :

کراچی -