دھرنے کے شرکاءکی گھروں کو روانگی شروع

دھرنے کے شرکاءکی گھروں کو روانگی شروع
دھرنے کے شرکاءکی گھروں کو روانگی شروع

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے سے کارکنان کی گھروں کو روانگی شروع ہوگئی ہے ۔ پچاس سے زائد لوگوں پر مشتمل ٹولی نے سامان باندھا اور چلتی بنی ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق گھروں کو جانیوالے شرکاءکے چہروں پر مسکراہٹ تھی اور اُنہوں نے بتایاکہ اُن کی جگہ پر 70مزید لوگ دھرنے میں شریک ہوں گے ، عید کے بعد دوبارہ واپسی کا فیصلہ کریں گے ۔

بتایاگیاہے کہ گھروں کو جانیوالے افراد عید الاضحی کے قریب آنے پر ممکنہ طورپر درپیش ٹرانسپورٹ کے مسائل کو دیکھتے ہوئے روانہ ہوئے ہیں تاہم ابھی تک قیادت کی جانب سے عید سے متعلق کوئی واضح اعلان نہیں کیاگیا۔

ناقدین کا خیال ہے کہ بچوں اوراہل خانہ میں عید کرنے کے لیے مزید کارکنان بھی روانہ ہوں گے ، ڈی چوک میں تعفن بھی پھیل چکاہے اور ایسے ماحول میں شرکاءکو گھروں کی یاد مزید ستانے لگی ہے تاہم ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ بیٹھے رہنابھی ہمت کا کام ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -