جینیفر لوپز کی گاڑی کو شرابی ٹرک ڈرائیور کی ٹکر ،گلو کارہ محفوظ رہیں

جینیفر لوپز کی گاڑی کو شرابی ٹرک ڈرائیور کی ٹکر ،گلو کارہ محفوظ رہیں
جینیفر لوپز کی گاڑی کو شرابی ٹرک ڈرائیور کی ٹکر ،گلو کارہ محفوظ رہیں

  

نیویارک (ویب ڈیسک) گلوکارہ جینیفر لوپز ان کے دو بچوں اور اداکارہ ریمینی کی گاڑی کو عقب کی جانب ایک شرابی ڈرئیور نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں تمام افراد محفوظ رہے۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ اپنے دو بچوں اور اداکارہ رئیمینی کے ہمراہ لاس اینجلس میں کنسرٹ سے واپسی پر ٹریفک کا اشارہ کھلنے کا انتظار کررہی تھیں کہ اچانک پیچھے سے آنے والے ایک شرابی ڈرائیور نے اپنا ٹرک گلوکارہ کی گاڑی سے جاٹکرایا جس کے نتیجے میں گاڑی پچک گئی لیکن تمام افراد محفوظ رہے۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا لیکن پولیس نے ہائی وے سے اسے گرفتار کرلیا۔ گلوکارہ نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ خدا کا شکر ہے ہم سب خیریت سے ہیں۔

مزید :

تفریح -