ریلوے پھاٹک پر کار ٹرین کی زد میں آگئی

ریلوے پھاٹک پر کار ٹرین کی زد میں آگئی
 ریلوے پھاٹک پر کار ٹرین کی زد میں آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں ریلوے پھاٹک پرایک کار ٹرین کی زد میں آگئی تاہم حادثے میں ڈرا ئیور محفوظ رہا ۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقے احاطہ ورکشاپ کی طرف جانے والی سڑک پر ریلوے پھاٹک بند رہتا ہے لیکن مکینوں نے اس میں سے گزرنے کا راستہ بنا رکھا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ایک کار ریلوے پھاٹک نمبر آٹھ کو کراس کر رہی تھی کہ اچانک ٹرین آن پہنچی۔ٹرین کی ٹکر سے کار فضا میں بلند ہوئی اور قریب کھڑی خالی بوگی سے جا ٹکرائی جس سے کار کا ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔زخمی کار سوارکو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ریلوے پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

مزید :

لاہور -