خورشید شاہ نے عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا

خورشید شاہ نے عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا
خورشید شاہ نے عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بے بنیاد الزامات لگانے پر ہتک عزت کاقانونی نوٹس بھیج دیاہے ۔
قانونی نوٹس کے متن میں کہاگیاہے کہ عمران خان نے خورشید شاہ پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگا کر کردار،شخصیت کو نقصان پہنچایااورخاندان کو کوفت اُٹھاناپڑی ، عمران خان 14دن میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے خورشید شاہ سے معافی مانگیں اور ساتھ ہی 10ارب روپے ہرجانہ اداکریں ۔نوٹس میں واضح کیاگیاکہ دوہفتوں میں جواب نہ دیاگیاتوعدالت سے رجوع کیاجائے گا۔
عمران خان کو یہ نوٹس لاہور اور اسلام آباد میں اُن کی رہائش گاہوں پر بھجوایاگیاہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -