لاہور لائنز کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے بڑی جیت درکار
بنگلور(مانیٹرنگ ڈیسک )چیمپئنز لیگ میں گروپ اے کا آخری اور اہم میچ آج لاہور لائنز اور پرتھ سکارچرز کے درمیان کھیلا جائےگا،بنگلور میں ہونے والے اس میچ میں پاکستانی چیمپئن کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے کم از کم پچاس رنز یاہدف پانچ اوورز قبل حاصل کرکے جیتنا ہوگا۔لاہور لائنز ،جس کا چینی سپر کنگز کے خلاف میچ بارش کی نظر ہوا،نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے بھرپور مقابلہ اور ڈولفنز کو زیر کیاتھا،اب اس کا ٹکراﺅ آسٹریلوی ٹیم پرتھ سکارچرز سے ہوگا۔لاہور لائنزکو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے صرف جیت نہیں بلکہ اچھی جیت درکا ر ہے۔اگر پاکستانی چیمپینز نے 100 رنز بنائے تو حریف کو 46 رنز پر روکنا ہوگا، ہدف 150کا دے تو 103سے زیادہ رنز نہیں دینے اور اگر لاہور لائنز 200کا سکور بناتی ہے تو میچ 47رنز قبل جیتنا ہوگا،اسی طرح100رنز کا ہدف 14اوورز،200کا ہدف 15اوورز میں حاصل کرنا ہوگا ۔