پنجاب نے آئی ڈی پیز کے لئے 7 ہزار روپے فی خاندان بھجوادیئے

پنجاب نے آئی ڈی پیز کے لئے 7 ہزار روپے فی خاندان بھجوادیئے
پنجاب نے آئی ڈی پیز کے لئے 7 ہزار روپے فی خاندان بھجوادیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کے لئے پنجاب حکومت نے 7 ہزار روپے فی خاندان بھجوا ئے ہیں،یہ رقوم تقسیم ہونے کے طریقہ کار میں مشکلات سے ان کی اکثریت یہ رقوم حاصل کرنے سے محروم ہے۔ غیر سرکاری ادارے کی رپورٹ کے مطابق 10 لاکھ 11 ہزار111 آئی ڈی پیز ایف ڈی ایم اے کے ساتھ رجسٹرڈ ہوچکےہیں۔ 96 ہزار 699 رجسٹرڈ خاندانوں میں سے محض 60ہزار 586 کی نادرا نے تصدیق کی۔36 ہزار خاندانوں تک امدادی رقم تاحال نہیں پہنچ سکی۔ متاثرین کے مطابق بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے اکثر متاثرین کے انگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہو پارہی جس کی وجہ سے حکومت پنجاب کی طرف سے 7 ہزار روپے فی خاندان کا عید پیکج بھی ان تک نہیں پہنچ سکا ہے ۔

مزید :

دفاع وطن -