سانحہ ماڈل ٹاﺅن، ملزم انسپکٹر کی عبوری ضمانت میں دس اکتوبر تک توسیع ہوگئی

سانحہ ماڈل ٹاﺅن، ملزم انسپکٹر کی عبوری ضمانت میں دس اکتوبر تک توسیع ہوگئی
سانحہ ماڈل ٹاﺅن، ملزم انسپکٹر کی عبوری ضمانت میں دس اکتوبر تک توسیع ہوگئی

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ملزم انسپکٹر کی عبوری ضمانت میں 10اکتوبر تک توسیع کر دی۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو ملزم انسپکٹر عامر سلیم کی جانب سے بتایا گیا کہ اس کا سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی اس نے فائرنگ کی ،اسے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لہٰذا اس کی عبوری ضمانت یقینی بنائی جائے ۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے ملزم سے تفتیش کر کے رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کی عبوری ضمانت میں 10 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

مزید :

لاہور -