بچی اور خاتون سمیت 3افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

بچی اور خاتون سمیت 3افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
 بچی اور خاتون سمیت 3افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

  

 سوات(مانیٹرنگ ڈیسک ) سوات میں بچی اورخاتون سمیت مزید 3افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، ضلع بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 209تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ صحت سوات کے ترجمان ڈاکٹر حیدرعلی کے مطابق سوات میں تین افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جنہیں سیدوشریف ہسپتال میں قائم ڈینگی کے وارڈ میں داخل کرادیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں اب تک209مریض ڈینگی وائرس سے متاثرہوچکے ہیں لیکن ابھی تک کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ، اس وقت ہسپتال میں ڈینگی کے 5مریض زیرعلاج ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -