غیرقانونی طریقے سے فریضہ حج اداکرنے کیلئے جانیوالے 98,000حجاج واپس بھیج دیئے گئے

غیرقانونی طریقے سے فریضہ حج اداکرنے کیلئے جانیوالے 98,000حجاج واپس بھیج دیئے ...
غیرقانونی طریقے سے فریضہ حج اداکرنے کیلئے جانیوالے 98,000حجاج واپس بھیج دیئے گئے

  

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکام نے غیرقانونی طریقے سے بیرون اور اندرون ملک سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے پہنچنے والے 98 ہزار افراد کو واپس بھیج دیا ہے۔

ریاض کے سیکیورٹی جنرل کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے غیرقانونی طورپر مشاعر میں پہنچنے والی 25 ہزار 216 کاروں اور دیگر گاڑیوں کو روک کر ا نہیں واپس کر دیا جبکہ مشاعر مقدسہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 85 کاروں کو سیکیورٹی مراکز میں بند کر دیا گیا ۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایام حج کے موقع پر حجاج کرام کی نگرانی، دیکھ بھال اور انہیں ہرممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے چوکس ہیں اور کسی بھی غیرقانونی نقل وحرکت پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ ایمرجنسی پولیس اور ایمبولیس سروسز بھی عازمین حج کی سہولیات کے لیے ہمہ وقت مصروف ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 ذیقعد کے بعد سے اب تک مکہ مکرمہ میں 1249 کاروں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور غیرقانونی پارکنگ کے باعث بند کیا گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -