شاہ محمود قریشی نے لاہور کی رہائش گاہ کا بجلی کابل ادا کر دیا

شاہ محمود قریشی نے لاہور کی رہائش گاہ کا بجلی کابل ادا کر دیا
 شاہ محمود قریشی نے لاہور کی رہائش گاہ کا بجلی کابل ادا کر دیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں بجلی سپلائی کرنے کی ذمہ دار کمپنی لیسکو نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ کا بل ادا کر دیا ہے۔ لیسکو کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم نوٹس لے کر کنکشن منقطع کرنے پہنچی تو شاہ مخدوم قریشی کے ملازم نے ادا شدہ بل دکھا دیا۔ شاہ محمود قریشی نے تاریخ گزر جانے کے بعد پانچ ہزار روپے کا بل بمع جرمانہ ادا کیا ہے۔ اس قبل وہ اپنی ملتان کی رہائش گاہ کا بل بھی ادا کر چکے ہیں اور میڈیا کی جانب سے ہر بار اس پر سوال کئے جانے پر جواب گول کرتے رہے ہیں۔ یادرہے پاکستان تحریک نے سول نافرمانی کی تحریک کے تحت بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -