چیمپئنز لیگ ٹی 20: لاہور لائنز نے پرتھ سکارچرز کو جیت کیلئے 125 رنز کا ہدف دیدیا

چیمپئنز لیگ ٹی 20: لاہور لائنز نے پرتھ سکارچرز کو جیت کیلئے 125 رنز کا ہدف دیدیا
چیمپئنز لیگ ٹی 20: لاہور لائنز نے پرتھ سکارچرز کو جیت کیلئے 125 رنز کا ہدف دیدیا
کیپشن: Saad Naseem

  

بنگلور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپئنز لیگ ٹی 20 میں لاہور لائنز نے پرتھ سکارچرز کو جیت کیلئے 125 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں پرتھ سکارچرز نے ٹاس جیت کر لاہور لائنز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو لاہور لائنز نے مقررہ20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 124 رنز بنائے، سعد نسیم 55 گیندوں پر ناقابل شکست 69 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ پرتھ کی جانب سے جوئل پارس تین اور مچل مارش نے دو وکٹ حاصل کیں۔ لاہور لائنز کو سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کیلئے پرتھ سکارچرز کو 78 رنز تک محدود کرنا ہو گا ۔

مزید :

کھیل -