این اے 149 :ضمنی انتخاب کے لئے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ

این اے 149 :ضمنی انتخاب کے لئے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ
 این اے 149 :ضمنی انتخاب کے لئے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) حلقہ این اے 149 کے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیےپاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید صدیقی کو تیر کا نشان، آزاد امیدوار جاوید ہاشمی کو بالٹی جبکہ دوسرے آزاد امیدوار عامر ڈوگر کو خرگوش کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔یہ نشست جاوید ہاشمی کے قومی اسمبلی سے استعفٰی دینے کے بعد خالی ہوئی تھی۔واضح رہے اس حلقے میں ضمنی انتخاب کے لئے کسی سیاسی جماعت کا صرف ایک ہی امید وار میدان میں ہے اور 17دیگر آزاد امیدواروں نے اپنے کاغزات نامزدگی ہی واپس لے لئے تھے۔

مزید :

قومی -